• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پران پر برس پڑیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کیا بندہ ہے؟ جسے عید، شب برأت کی ہی تمیز ہے اور نہ ہی نئے سال کا کوئی خیال ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے نہ دعا کی اور نہ ہی کبھی خیر کا کوئی کلمہ کہا،  نہ کسی کے غم کا خیال کیا، نہ کسی کی خوشی کا احساس کیا، اپنی ذات میں قید شخص کو آگے کی سوچ نہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جسے دوسروں کی خوشی میں خوشی اور غم میں دکھ بانٹنا نہ آتا ہو وہ 22 کروڑ عوام کے لیے کیا سوچتا ہو گا؟

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ 2022ء بیک وقت بہترین اور بدترین تھا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ذاتی مفاد میں گُندھی ایک سازش کے ذریعے بہترین معاشی کارکردگی دکھانےوالی حکومت کو ہٹایا گیا اور پاکستان کو مجرموں کے گروہ کے حوالے کر دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید