• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی کے ’غیر سنجیدہ رویے‘، حلقہ بندیوں پر MQM کا احتجاج کا فیصلہ، ذرائع

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے رویے کو غیر سنجیدہ قرار دے کر اس کے رویے اور حلقہ بندیوں کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاق کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرنےا ور سخت مؤقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی پی کو حلقہ بندیوں کے ذریعے سندھ کے شہروں پر قبضہ کرنے نہیں دیں گے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے احتجاج میں دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی مدعو کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین نے رائے دی کہ جائز مطالبات پورے نہیں ہوتے تو ہم سے بھی بہتر توقع نہ رکھی جائے۔

قومی خبریں سے مزید