• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کے رویے پر ایم کیو ایم برہم، بلاول بھٹو کے بیان پر وضاحت مانگ لی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے سندھ میں حلقہ بندیوں پر اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بہادرآباد کے مرکزی دفتر میں کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے اراکین نے سندھ میں حلقہ بندیوں پر پی پی کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا۔

ارکان نے کہا کہ پیپلز پارٹی دہری پالیسی کھیلنا چاہتی ہے تو ایم کیو ایم انتہائی اقدام سے گریز نہیں کرے گی۔

ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی نے دوران اجلاس کہا کہ پیپلز پارٹی سے پوچھا جائے گا کہ بلاول بھٹو زرداری کا بیان سیاسی تھا یا پارٹی پالیسی ہے۔

اراکین نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی طے کر لے کہ سندھ اور ملک کے مفاد میں ایم کیو ایم سے ورکنگ ریلیشن شپ چاہتی ہے یا نہیں۔

ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ پی پی کھل کر بتائے دیہی اور شہری تفریق کا خاتمہ یا جعلی حلقہ بندیوں سے شہروں پر قبضہ چاہتی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے اراکین سے بلاول بھٹو کے کل کے بیان پر رائے طلب کی گئی۔

رابطہ کمیٹی نے واضح کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان شہری سندھ کے حقوق پر کسی طور سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید