لاہور(نمائندہ خصوصی،مانیٹرنگ سیل)رہنما ق لیگ چوہدری شافع حسین نے کہا شجاعت نے کہا وعدے یاد رکھیں
مونس بولے فون آیا ہے، پرویز الٰہی نے ن لیگ سے بات کرنے کا کہا، سب کو راضی کیا تو یہ بنی گالہ چلے گئے،پرویز الٰہی نے خود کہا کہ ن لیگ سے بات کریں اور جب چوہدری شجاعت نے سب کو راضی کر لیا تو یہ بنی گالہ چلے گئے۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پی ڈی ایم نہ بنتی تو پرویز الٰہی کو عمران خان نے بھی آفر نہیں کرنی تھی، کچھ ہفتے پہلے لگا پرویز الٰہی آرہے ہیں لیکن وہ عمران کی طرف چلے گئے،میرے خیال میں پنجاب اسمبلی ابھی تحلیل نہیں ہو گی۔