اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے بے بنیاد اورغیرذمہ دارانہ بیانات نےملک کواندرونی اور بیرونی شدیدنقصان پہنچاہےاگر عمران خان نے اپنی روش نہ بدلی تو پھر ملک کو معاشی، سیاسی اور خارجی لحاظ سے مزید نقصان پہنچ سکتا ہے، عمران خان غلط بیانی سے کام لیکر ڈیفالٹ کا تاثر اُبھار رہے ہیں۔