وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل (منگل) 3 جنوری کو ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق کابینہ کا اجلاس کل صبح 11 بجے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔
کابینہ اجلاس میں 4 نکاتی ایجنڈا منظوری کےلیے پیش ہوگا، جس میں سال 2020 کی ارکان پارلیمنٹ کی ڈائریکٹری جاری کرنےکی منظوری دے گی۔
ایجنڈے کے مطابق بورڈ آف انویسٹمنٹ کی طرف سے ریگولیٹری اصول منظوری کےلیے پیش ہوں گے۔
ایجنڈے کے مطابق کابینہ میں ہارڈشپ کیٹیگری کی ایک دوا کی قیمت میں اضافہ جبکہ 20 میں کمی کی منظوری دی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ دوران اجلاس 54 نئی ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کی منظوری دے گی۔
ایجنڈے کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور ہوگا جبکہ اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال کے ساتھ امن و امان کی صورتحال پر بھی غور ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ کوقومی سلامتی کمیٹی میں ہونے والے فیصلوں سے آگاہ کیا جائے گا۔