الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں 570 ارکان پارلیمان نے اپنے اثاثوں تفصیلات تاحال جمع نہیں کرائی ہیں۔
ای سی پی اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ پر مشتمل پارلیمانی اداروں کے 1191 ارکان میں 570 نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات اب تک جمع نہیں کرائی ہیں۔
اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی 201 ارکان جبکہ سینیٹ 36 ممبران نے اپنے اثاثے الیکشن کمیشن کے سامنے ڈکلیئر نہیں کیے ہیں۔
ای سی پی کے مطابق پنجاب اسمبلی 159، سندھ اسمبلی 76 اور خیبر پختونخوا کے 74 اراکین نے اپنے اثاثوں کی تفصیل اب تک جمع نہیں کرائی ہے۔
اعلامیے کے مطابق اثاثوں کی تفصیل جمع نہ کرانے والوں میں موجودہ وفاقی وزراء اور اتحادی جماعتوں کے اراکین بھی شامل ہیں۔
ای سی پی کے مطابق اعظم نذیر تارڑ، مصدق ملک، احسن اقبال، خرم دستگیر، خواجہ محمد آصف، ایاز صادق، طارق بشیر چیمہ، سید خورشید شاہ نے اثاثوں کی تفصیل جمع نہیں کرائی۔
اعلامیے کے مطابق محسن رانجھا، شاہد خاقان عباسی، شاہ زین بگٹی، قادر پٹیل، مریم اورنگزیب، شزہ فاطمہ، غوث بخش مہر، اختر مینگل، نوید قمر، فہمیدہ مرزا اور خالد مقبول صدیقی نے اپنے اثاثے الیکشن کمیشن کے سامنے ڈکلیئر نہیں کیے۔
ای سی پی کے مطابق علی ظفر، ثانیہ نشتر، تاج حیدر، عبدالغفور حیدری، انوار الحق کاکڑ، علی موسیٰ گیلانی نے بھی اپنے موجودہ اثاثے تاحال الیکشن کمیشن کو نہیں بتائے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی نے اثاثوں کی تفصیل تاحال الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق عظمیٰ بخاری، اویس لغاری، حلیم عادل شیخ، سعید غنی، ارسلان تاج، خواجہ اظہارالحسن، شہلا رضا، جام کمال اور یار محمد رند نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔