• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کا ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا حکمنامہ معطل کرنے کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ حکومت نے کراچی اور حیدرآباد کی میونسپل کارپوریشنز میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا حکمنامہ معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع شرقی، کورنگی اور حیدرآباد میونسپل کارپوریشنز کے ایڈمنسٹریٹرز کو ہٹایا جائے گا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے تینوں افسران کی تعیناتی کو خلاف ضابطہ قرار دیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن شیڈول کے بعد سیاسی بنیادوں پر ایڈمنسٹریٹرز کی تقرری کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار نے شہاب امام ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی۔

تحریک انصاف کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ فرقان اطیب، شکیل اور محمد شریف کو کراچی کے اضلاع میں ایڈمنسٹریٹرز تعینات کیا گیا ہے، یہ افسران متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے بھی ارکان ہیں۔

قومی خبریں سے مزید