• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ،3803مارکیٹوں اور بازاروں میں چھاپے،12لاکھ روپے سے زائد جرمانہ

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)حکومتی ہدایات کی روشنی میں گرانفروشی ‘ ناجائز منافع خوری روکنے اور مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ فروخت کرنے کے ضمن میں اقدامات کے نتیجے میں گوجرانوالہ ڈویژن میں مجموعی طور پر پرائس مجسٹریٹوں نے 3803 مارکیٹوں بازاروں میں چھاپے مار کر 12لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا۔ اس دوران 107 ایف آئی آر درج کرائی گئیں اور 37گرانفروش گرفتار کئے گئے ہیں۔ یہ تفصیلات کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف نے چیف سیکرٹری پنجاب کے ساتھ ویڈیو لنک کانفرنس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتائیں ۔ کمشنر نے بتایا کہ گوجرانوالہ ضلع میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے 869 چھاپے مار کر 4لاکھ 35ہزار800 روپے جرمانہ کیا اور بارہ مقدمات درج کروانے کے علاوہ پانچ افراد کو گرفتار کیا۔ گجرات میں 207 چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران 74 ہزار500 روپے جرمانہ‘ دس مقدمات کا اندراج اور 9 افراد گرفتار ہوئے‘ سیالکوٹ میں 1371 چھاپوں کے نتیجے میں 4لاکھ41 ہزار جرمانہ اور ایک مقدمہ درج کرایاگیا‘ منڈی بہاؤالدین میں 924 چھاپے مار کر 2لاکھ13 ہزار500 روپے جرمانہ‘بیس افراد گرفتار اور ایک ایف آئی آر کا اندراج کرایاگیا‘ حافظ آباد میں 266 مقامات پر چھاپے مار کر 30 ہزار800 روپے جرمانہ اور تین افراد کو گرفتار کیاگیا‘ اسی طرح نارووال میں کاروائی کرتے ہوئے پرائس مجسٹریٹوں نے 166 چٖھاپے مارتے ہوئے 12ہزار روپے جرمانہ کیا ۔
تازہ ترین