چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی جلد الیکشن سے متعلق ہر کوشش اور لانگ مارچ ناکام ہوچکا ہے۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی چیئرمین کو وارننگ دی کہ عمران خان کو سیاسی استحکام چاہیے تو وہ پارلیمنٹ آئیں، ورنہ اس کا علاج بھی موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان استعفوں کی بات کرتے ہیں مگر وقت آنے پر شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک بھی تک غائب ہوجاتے ہیں۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی طے کرچکی طالبان کو رعایت دینے کی پالیسی نہیں چلے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ معاہدے کے مطابق چلنا چاہتے ہیں، بلدیاتی الیکشن کی تاخیر پر تحفظات ہیں جس پر ایم کیو ایم سے بات کریں گے۔