• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی وزیراعظم مقدس مقامات کی حیثیت برقرار رکھنے کے عہد پر قائم رہیں، امریکا

ترجمان کا کہنا ہے کہ یروشلم کے مقدس مقامات کو خطرے میں ڈالنے والا کوئی بھی یک طرفہ اقدام ناقابل قبول ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ یروشلم کے مقدس مقامات کو خطرے میں ڈالنے والا کوئی بھی یک طرفہ اقدام ناقابل قبول ہے۔

امریکا کا کہنا ہے کہ یروشلم کے مقدس مقامات کی حیثیت خطرے میں ڈالنے والا کوئی بھی اقدام ناقابل قبول ہے، اسرائیلی وزیراعظم مقدس مقامات کی حیثیت برقرار رکھنے کے اپنے عہد پر قائم رہیں۔

اسرائیل کے وزیر قومی سلامتی ایتمار بن غفیر کے مسجد اقصٰی کے دورے پر وائٹ ہاؤس قومی سلامتی کونسل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا یروشلم میں مقدس مقامات کی حیثیت کے تحفظ کے لیے مضبوطی سے کھڑا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ یروشلم کے مقدس مقامات کو خطرے میں ڈالنے والا کوئی بھی یک طرفہ اقدام ناقابل قبول ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ امریکا مطالبہ کرتا ہے اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو مقدس مقامات کی حیثیت برقرار رکھنے کے اپنے عہد پر قائم رہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید