گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)جعلی ایس ایس پی کی تھانہ اروپ کے ملازمین کی سخت الفاظ میں سرزنش ملازمین نے شک پڑھنے پر ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے کراچی کا عمران احمد جمالی تھانہ میں کسی رشتے دار کے مقدمہ کی سفارش لیکر آیا ہوا تھا اس دوران ملزم جعلی ایس ایس پی عمران احمد جمالی نے خود کو ایس ایس پی اسلام آباد ظاہر کر وا کر ایس ایچ او سمیت دیگر ملازمین کی سخت الفاظ میں سرزنش کی جس پر ایس ایچ او نے ایس ایس پی کے بارے میں اعلیٰ حکام سے تصدیق کی تو ایس ایس پی جعلی نکلا جس پر تھانہ اروپ پولیس نے اسے اور اس کے 3ساتھیوں عاطف ،جمیل اور غلام محبوب کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔