گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں بینک کے چاول 1000 بوری خرد برد کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس نے منڈ رائس ملز کی طر ف سے بینک کے چاول 1000بوری خرد برد کرنے پر نیشنل بینک کنجاہ روڈ کے منیجر کی رپورٹ پر ساجد محمود، میاں خاں اور دیگر افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، بتایا جاتا ہے کہ ملزمان نے بینک سے 2کروڑ روپے قرضہ لیا، جس کے عوض 1644بوری چاول دئیے گئے جو کہ گودام میں تھے ملزمان نے گودام سے چاولوں کی1000بوریاں خورد برد کر دیں۔