وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آؤٹ لک 2035ء پر کام کر رہے ہیں۔
چیمپئن آف ریفارمز (سی او آر) کا افتتاحی اجلاس وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت ہوا۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر نے سی او آر نیٹ ورک کا باضابطہ افتتاح کردیا۔
اعلامیے کے مطابق سی او آرز مختلف شعبوں سے پیشہ ور افراد کو اکھٹا کرے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پیشہ ور افراد پالیسی سازی اور اس کے نفاذ میں حکومت کی مدد کرسکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اہلیت رکھنے والے پروفیشنلز کو آگے آنے اور تعمیری کردار ادا کرنے کا صحیح پلیٹ فارم ہے۔
احسن اقبال نے مزید بتایا کہ وزارت منصوبہ بندی آؤٹ لک 2035 پر کام کر رہی ہے، جس میں ملکی مستقبل کی ضرورت کا تخمینہ لگایا جائے گا۔