• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ حکومت کے آخری ہفتے شروع ہوگئے، فواد چوہدری

فواد چوہدری—فائل فوٹو
فواد چوہدری—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ  موجودہ حکومت کے آخری ہفتے شروع ہو گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت جیسی سازشیں ناکامی سے دوچار ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک عام انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے، پی ٹی آئی کارکنان الیکشن کی تیاری کریں۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے نتیجے میں عمران خان ایک مستحکم حکومت بنائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ مارچ اپریل میں انتخابی شیڈول ملتا ہوا نظر آ رہا ہے، امید ہے پرویز الہٰی عمران خان کے ساتھ مل کر سیاست کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید