سکھر کی عدالت نے انڈس ڈولفن کو پر ملزم کو 5 سال قید اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
سکھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے انڈس ڈولفن کو مارنے کے کیس کی سماعت کی۔
کیس میں نامزد 2 ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا گیا ہے۔
فیلڈ آفیسر وائلڈ لائف کے مطابق ملزم نے اگست 2021ء میں جال میں پھنسی ڈولفن کو کلہاڑی سے مار دیا تھا۔
واضح رہے کہ انڈس ڈولفن کو مارنے کی موبائل فوٹیجز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔