• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم کی شناخت کا مسئلہ ہے، اسی لیے بات کرنے آئے ہیں، خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ قوم کی شناخت کا مسئلہ ہے، اسی لیے بات کرنے آئے ہیں۔

آفاق احمد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کسی ایک جماعت کا مسئلہ نہیں، یہ پوری قوم کا مسئلہ ہے۔

سربراہ ایم کیو ایم حقیقی آفاق احمد نے کہا کہ مہاجر عوام اور کراچی کے مسائل پر آئندہ بھی ملاقاتیں ہوتی رہنی چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی معاملے پر ساتھ بیٹھنے کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی کسی جماعت میں ضم ہو رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید