کراچی (ایجنسیاں)اسحاق ڈار سے کسی اور کا وزیر بننا برداشت نہیں ہوتا‘مفتاح اسماعیل پھٹ پڑے۔سوشل میڈیا پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ میرے وزیر خزانہ بننے کے بعد 6 ماہ تک اسحاق ڈار نے میرے خلاف مہم چلائی۔ اسحاق ڈار کو خود وزیر خزانہ بننے کا بہت زیادہ شوق تھا، وہ ٹی وی پر کہتے تھے کہ میں 160 کا ڈالر کردوں گا‘میرے خلاف پروگرام کراتے تھے۔