• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات: پولیس اہلکاروں کی سیاحت کے حوالے سے خصوصی تربیت


پولیس ٹریننگ اسکول سوات میں پہلی بار 174 پولیس اہلکاروں کو ٹورسٹ پولیسنگ کی خصوصی تربیت دی گئی، جو سیاحتی مقامات میں سیاحوں کی مدد کریں گے۔

پولیس ٹریننگ اسکول سوات میں پہلی دفعہ ٹوارزم پولیس کے 174 اہلکاروں نے ٹورسٹ پولیسنگ کی خصوصی تربیت مکمل کی ہے۔ ان میں خواتین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

فارغ ہونے والے اہلکاروں کو ریسکیو اور فائرنگ سمیت سیاحت کے حوالے سے خصوصی تربیت دی گئی۔

فارغ ہونے والے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہم نے یہاں پر ریسکیو، ہوٹل منیجمنٹ اور سیاحوں سے ڈیل کرنے اور ان سے متعلق بھر پور تربیت حاصل کی ہے۔ 

اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخواہ نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے پولیس نے ملک کی خاطر جانوں کے نظرانے پیش کئے ہیں، تاہم چند وفاقی وزیر ہمارے پولیس پر بے جا تنقید کرتے ہیں۔

خیبر پختونخواہ میں امن و امان کی صورتحال امپورٹد حکومت کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے وزیر دفاع کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ کل انہوں نے ہمارے پولیس اور سی ٹی ڈی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک طرف ہم قربانیاں دے رہے ہیں، افغانستان کے ساتھ ہمارا ہزاروں کلومیٹر بارڈر لگا ہوا ہے، اس کو مینیج کررہے ہیں جبکہ قبائل علاقے میں ہمارے پولیس ایلیٹ اور سی ٹی ڈی فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں۔

تربیت مکمل کرنے والے ان اہلکاروں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ علاقے میں سیاحت کی فروغ کے لئے بھر پور کردار ادا کرینگے۔

خاص رپورٹ سے مزید