• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


مردان میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں سائنس میلے کا انعقاد کیا گیا۔

یونیورسٹی کے طلباء وطالبات نے میلے میں اپنے ایجاد کردہ آلات کی نمائش کی، کمشنر مردان سائنس میلے میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

ایک طالب علم نے اپنا پراجیکٹ دکھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس کے ذریعے ہوائی فائرنگ کے مقام کا پتہ چل سکے گا۔

اس پروجیکٹ میں شامل دیگر طلباء نے کہا کہ پاکستان بالخصوص خیبر پختونخوا میں شادی بیاہ کے موقع پر ہوائی فائرنگ اکثر جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی مردان میں سائنس میلہ لگایا گیا،طلباء وطالبات نے اپنے ایجاد کردہ سائنسی آلات کے ڈیزائنز کی نمائش کی۔

کمشنر مردان نے مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کی، سائنس میلہ کے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا۔

خاص رپورٹ سے مزید