اسلام آباد(جنگ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف تعزیت کیلئے آئی ایس آئی کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کے گھر پہنچ گئے، اہلیہ، بیٹے اور صاحبزادی سے ملاقات کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے نوید صادق کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا اور شہید کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے نوید صادق کو ہلال شجاعت، انسپکٹر ناصر عباس کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلان بھی کیا۔