برطانیہ میں گزشتہ سال ہوا سے چلنے والی بجلی کی ریکارڈ مقدار پیدا کی گئی۔
برطانوی نیشنل گرڈ کےاعدادوشمارکےمطابق گزشتہ سال برطانیہ میں فوسل فیول یا کوئلے کے بجائے قابل تجدید اور جوہری پاور پلانٹس سے توانائی حاصل کی گئی۔
گزشتہ سال بجلی کا واحد سب سے اہم ذریعہ گیس رہی، لیکن ونڈ ٹربائن سے بجلی کی اہمیت میں اضافہ ہوا۔
نومبر میں ایک ہی دن، 70 فیصدسے زیادہ ،20GWبجلی ہوا سے پیدا کی گئی جبکہ یہ ریکارڈ 30 دسمبر کو دوبارہ ٹوٹ گیا جب ونڈ ٹربائنز سے 20.918 GW پیدا کی گئی۔