• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی اے نے 5 جی کی سیکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کر دیں

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 5 جی کی سیکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔

پی ٹی اے کے مطابق 5 جی نیٹ ورکس کی محفوظ تنصیب اور آپریشن یقینی بنایا جائے گا۔

پی ٹی اے نے کہا ہے کہ صارف کی پرائیویسی کے تحفظ کے لیے اقدامات اور زیرو ٹرسٹ سیکیورٹی ماڈل کے تحت ہر صارف اور ڈیوائس کی مسلسل تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ جعلی اور غیرقانونی نیٹ ورکس کی رجسٹریشن کو روکا جائے گا، 5 جی کےلیے مضبوط کرپٹو گرافک معیار لازمی قرار دیے گئے ہیں۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید