میٹا نے اپنے نئے مکسڈ رئیلٹی گلاسز ’فینکس‘ کی متوقع لانچ ایک سال تاخیر کے بعد 2027ء تک بڑھا دی ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ ڈیوائس کو مکمل طور پر کامل تیار، بہتر اور ہر پہلو سے درست حالت میں مارکیٹ میں پیش کیا جا سکے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مکسڈ رئیلٹی گلاسز کو پہلے ’پفن‘ کے کوڈ نام سے تیار کیا جا رہا تھا جسے اب ‘فینکس‘ کا نام دیا گیا ہے۔
یہ چشمہ تقریباً 100 گرام وزنی ہوگا، اس کی کارکردگی، ڈسپلے ریزولوشن ہائی اور ہیڈسیٹس کے مقابلے میں کم بتائی جاتی ہے۔
میٹا کمپنی کی توجہ ایک ایسی ڈیوائس تیار کرنے پر ہے جو صارفین کے لیے زیادہ قابلِ اعتماد ثابت ہو اور بہتر تجربہ فراہم کر سکے۔
میٹا اپنی میٹاورس حکمتِ عملی میں بھی نمایاں تبدیلیاں کر رہا ہا اور امکان ہے کہ اس شعبے کے بجٹ میں نمایاں کمی کی جائے گی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی لانچ کے لیے اِنہیں مزید وقت درکار ہے تاکہ مصنوعات کو زیادہ بہتر بنا کر پیش کیا جا سکے۔