صوابی( نمائندہ جنگ)موضع مینئی ضلع صوابی میں پراپرٹی ڈیلر و کنٹریکٹر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ بیوہ محمد زاہد نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کو گذشتہ شب پونے بارہ بجے اطلاع ملی کہ ان کی شوہر محمد زاہد کی لاش اپنے گائوں مینئی کے آڈہ میں پڑی ہے جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچی تو ان کی شوہر محمد زاہد کی قتل شدہ لاش پڑی تھی وجہ قتل اور ملزمان معلوم نہیں ٹوپی پولیس نے بیوہ کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔