• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچھ بھی ہو پنجاب اسمبلی نہیں ٹوٹے گی، چوہدری شجاعت

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہو پنجاب اسمبلی نہیں ٹوٹے گی، جنرل الیکشن دور دور تک نظر نہیں آ رہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نےجے یو آئی (ف) کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات میں کیا۔

ملاقات کے دوران سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی، اس موقع پر انہوں نے مولانا فضل الرحمن کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

ملک بھر سے سے مزید