• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین کی وقار یونس سے ملاقات، بولنگ میں ردھم کیلئے ٹپس لیں

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے میچ سے قبل کراچی اسٹیڈیم میں پریکٹس کے دوران سابق فاسٹ بولر وقار یونس سے ملاقات کی۔

شاہین شاہ آفریدی نے بولنگ میں ردھم حاصل کرنے کے لیے وقار یونس سے ٹپس لیں۔

ذرائع کے مطابق وقار یونس نے شاہین آفریدی کو ری ہیب میں بہتری کی بھی ٹپس دیں۔

شاہین آفریدی ری ہیب کے دوران بولنگ کوچ شان ٹیٹ اور اسسٹنٹ کوچ عمر رشید کے ساتھ بولنگ پریکٹس کرتے رہے۔

شاہین آفریدی نے وکٹ پر موجود ٹارگٹ پر بال مارنے کے لیے 22 سے 24 گیندیں کرائیں۔

واضح رہے کہ کراچی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید