پنجاب حکومت نے گورڈن کالج سمیت 18 تعلیمی اداروں کی نجکاری کا فیصلہ واپس لے لیا۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے کالجز کی نجکاری کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے 18 کالجز کی نجکاری روکنے کی منطوری دی۔
نجکاری کا فیصلہ واپس لیے جانے والے کالجز میں طلباء کے 14 اور طالبات کے 4 کالجز شامل ہیں۔
پنجاب کے ان 18 کالجز کی نجکاری کے خلاف طلباء نے بھرپور احتجاج کیا تھا۔