موسم کی خراب صورتحال اور انتظامی مسائل کے سبب 8 پروازیں منسوخ جبکہ 52 تاخیر کا شکار ہیں۔
ایئرپورٹ کے ذرائع کے مطابق دھند کی وجہ سے ملتان ایئرپورٹ کا فلائٹ شیڈول متاثر ہوا ہے، ملتان سے کراچی اور دبئی کی 3 پروازیں پی کے 330، 331 اور پی اے 810 منسوخ کر دی گئی ہے۔
لاہور سے دبئی جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز پی اے 411 بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔
اسی طرح اسلام آباد گلگت کی قومی ایئر لائن کی 4 پروازیں، اسلام آباد کی 10، لاہور کی 17 اور کراچی کی11 پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہے۔
ایئرپورٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل آباد ایئرپورٹ سے 3، سیالکوٹ اور پشاور سے 4۔4 پروازیں تاخیر کا شکار ہے۔
لاہور سے جدہ، مسقط، ابوظبی کی پروازوں میں 4 سے7 گھنٹے کی تاخیر ہے۔