برطانیہ کے وزیر مملکت اینڈریو مچل نے جینیوا میں پاکستان کو بڑا مشورہ دیا ہے۔
برطانوی وزیر مملکت نے جنیوا کانفرنس کی سائیڈ لائن پر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔
اس موقع پر اینڈریو مچل نے کہا کہ معیشت کےحساب سے یہ پاکستان کیلئے بہت چیلنجنگ وقت ہے، پاکستان کو چاہیے کہ آئی ایم ایف کے نویں جائزہ پروگرام کی تکمیل کیلئے میکرو اکنامک پروگرام اصلاحات پر قائم رہے۔
انہوں نے کہا کہ اصلاحات پروگرام کی تکمیل اس لیے ضروری ہے کہ حکومت اپنا حصہ ڈالنے کیلئے گنجائش پیدا کر سکے۔ اصلاحات پروگرام کی تکمیل سے شراکت داروں اور انویسٹرز کا اعتماد بھی یقینی بنایا جاسکے گا۔
اینڈریو مچل نے کہا کہ پاکستان کے ٹیکس دہندگان اس کوشش میں کردار ادا کریں تو ہم سب کیلئے پاکستان کی معاونت آسان ہوگی۔