پشاور (نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید نے صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی خان سیف کی سفری ضمانت منظور کرتے ہوئے اُنھیں متعلقہ فورم میں پیش ہونے کے احکامات جاری کردیئے ۔کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے سپشل مجسٹریٹ نے پریزرویشن لینڈ سکیپ آرڈیننس تحت وارنٹ جاری کئے، فاضل بنچ کے روبرو گزشتہ روز سفری ضمانت کی درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکلاء فخر عالم جھگڑا اور اور یاسر خالد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیا ر کیا ان کے موکل خیبر پختونخوا غکومت کےخصوصی مشیر اطلاعات ہیں ۔