• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں گندم کی فی من قیمت میں 1200 روپے کی کمی

پنجاب میں گندم کے سرکاری کوٹے میں اضافہ ہوتے ہی فی من قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہوگئی۔

گزشتہ روز تک 5400 روپے میں دستیاب گندم اب کھلی منڈی میں 4200 روپے فی من پر آگئی ہے۔

حالیہ کمی کے بعد صوبے بھر میں آٹے کی قیمت میں واضح کمی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

دوسری طرف سیکریٹری خوراک نے پنجاب میں ذخیرہ اندازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمتوں میں کمی کےلیے بڑا آپریشن کرنا ہو گا۔

ادھر کراچی میں گندم کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی سامنے آئی ہے۔

محکمہ خوراک خیبر پختونخوا نے گندم کا یومیہ کوٹہ 5 ہزار سے بڑھا کر ساڑھے 6 ہزار میٹرک ٹن کر دیا ہے۔

بلوچستان میں بھی پاسکو سے گندم کی سپلائی شروع ہونے کے بعد سستے آٹے کی فراہمی شروع کردی گئی۔

قومی خبریں سے مزید