پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو ہر روز فقیر کہہ کر پکارا جا رہا ہے۔
اپنے بیان میں چوہدری شجاعت نے کہا کہ گداگری کا الزام لگا نے والے ایسا کر کے اپنے آپ کو بڑا سمجھ رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو گداگری پاکستان کیلئے کر رہے ہیں جس پر انہیں فخر ہونا چاہیے۔
سربراہ ق لیگ نے کہا کہ وہ سیلاب زدگان کی بحالی، عوام کی معاشی صورتحال بہتر بنانے کی خاطر پیسے مانگ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر چوک میں کھڑے ہو کر بھی پیسے مانگنے پڑیں تو انہیں فخر ہونا چاہیے، اس نیک کام میں ہم بھی ان کے ساتھ شریک ہوں گے۔
چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ ادھر ادھر سے مثالیں ڈھونڈ کر بیان دینے والوں کو چاہیے ہر قدم عوام کی خاطر اٹھایا کریں۔