پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمان ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ عطاء تارڑ کے پاس ثبوت ہیں مشکوک لین دین سے پرویز الہٰی حکومت کا واضح تعلق ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ اس لیے پرویز الہٰی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔
پروگرام میں شریک ماہر قانون سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تو پرویز الہٰی اسے عدالت میں چیلنج کر سکتے ہیں۔