• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا پنجاب اسمبلی فوری توڑنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب اسمبلی فوری توڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے عمران خان سے کچھ دیر میں وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی ملاقات ہوگی۔

عمران خان اور پرویز الہٰی کی ملاقات میں پنجاب اسمبلی توڑنے پر تبادلہ خیال ہوگا۔

عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے اجلاس میں فوری اسمبلی توڑنے پر اتفاق رائے ہوگیا۔

اجلاس کے شرکاء نے رائے دی کہ پنجاب اسمبلی توڑنے میں دیر نہیں ہونی چاہیے۔

عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی ملاقات میں اسمبلی توڑنے کا حتمی فیصلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پرویز الہٰی اور ق لیگ کے ارکان کی کل رات کی گفتگو کی اندرونی کہانی سامنے آئی۔

اندرونی کہانی کے مطابق ق لیگ ارکان نے پرویز الہٰی کو اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی پر اعتماد کا ووٹ دیا۔

ق لیگی اراکین کا کہنا تھا کہ ہم اعتماد کا ووٹ دیں، آپ اسمبلی توڑ دیں، یہ تو ٹھیک نہیں۔

ق لیگی ارکان نے ووٹ دینے سے پہلے پرویز الہٰی سے اسمبلی نہ توڑنے کا وعدہ لیا۔

قومی خبریں سے مزید