لاہور(نمائندہ جنگ)عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے تخت لاہور کو لے کر آنا تھا وہ ن لیگ کا تابوت لے کر واپس آئے،اب ان کو سمجھ آ جانی چاہیے کہ عمران خان کو سیاست آتی ہے،عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرے گا اورعنقریب انتخابی مہم زخمی حالت میں شروع کرے گا۔ شیخ رشید نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اعتماد کی منصوبہ بندی 3 دن پہلے کر لی گئی تھی،ن لیگ کی سیاست کواُن کے شہرلاہورمیں دفن کر دیا گیا ہے۔