بالی ووڈ کی متنازع ڈانسر اور اداکارہ راکھی ساونت ایک بار پھر شہ سرخیوں کی زینت بنی ہوئی ہیں، تاہم اس بار بھارتی میڈیا میں ان کی دوسری شادی اور امید سے ہونے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت سے جب اس بات کی تصدیق کے لیے رابطہ کیا گیا کہ وہ امید سے ہیں یا نہیں تو انہوں نے ’نو کمنٹس ‘کہہ کر ٹال دیا۔
یاد رہے کہ دو روز قبل راکھی ساونت نے انسٹاگرام پر اپنے اور عادل خان کے نکاح کا اعلان بذریعہ تصاویر اور ویڈیوز کیا تھا۔
راکھی ساونت عرف فاطمہ کے مطابق ان دونوں نے گزشتہ برس اسلام قبول کرنے کے بعد جولائی میں نکاح کر لیا تھا۔
لیکن ان خبروں کے سامنے آتے ہی عادل خان نے ان تصاویر اور ویڈیوز کو پہلے فیک قرار دیا مگر بعدازاں انہوں نے کچھ بھی اعلان کرنے سے قبل 10 سے 12 دن کا وقت طلب کیا ہے۔