• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راکھی ساونت سے شادی کا نہ انکار کرتا ہوں نہ اقرار: عادل خان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

تنازعات کا شکار رہنے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت عرف فاطمہ کی بزنس مین عادل خان سے دوسری شادی پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عادل خان نے ابتدا میں شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو جعلی قرار دیا تاہم بعدازاں انہوں نے اس حوالے سے کوئی بھی بیان دینے سے انکار کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عادل خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ نہ تو میں راکھی ساونت عرف فاطمہ سے اپنی شادی سے انکار کرتا ہوں اور نہ ہی اسے تسلیم کرتا ہوں، اس حوالے سے کچھ بھی کہنے کے لیے مجھے 10 سے 12 دن درکار ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم ایک ساتھ ہیں، ہمارے تعلقات بالکل ٹھیک ہیں لیکن شادی کے حوالے سے کچھ بھی کہنے کے لیے خود میڈیا سے رابطہ کروں گا۔


خیال رہے کہ راکھی ساونت عرف فاطمہ نے 2 روز قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر شادی کی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔

ان تصاویر اور ویڈیوز میں ان دونوں کو نکاح نامے پر دستخط کرتے اور میرج رجسٹرار کے آفس میں ایک دوسرے کو پھولوں کا ہار پہناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایک اور ویڈیو میں راکھی ساونت کو نکاح سے قبل کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

ان تصاویر میں ان کے نکاح نامے کی تصویر بھی موجود ہے جس کے مطابق راکھی ساونت نے اپنا نام تبدیل کر کے فاطمہ رکھ لیا ہے اور ان کی شادی 7 ماہ قبل جولائی میں ہوئی تھی۔

راکھی ساونت کی شادی کی تصدیق ان کے وکیل فالگنی براہم بھات نے بھی کی ہے، جن کا کہنا ہے کہ یہ شادی قانونی طریقہ کار سے ہوئی ہے اور نکاح نامہ بالکل اصلی ہے۔

اب راکھی ساونت کے ایک اور وائرل آڈیو کلپ کے مطابق وہ اور عادل خان ایک ساتھ ہی رہتے ہیں، لیکن وہ میڈیا کے سامنے شادی تسلیم کرنے سے انکار کر رہے ہیں کیوں کہ ان کی بہن کی شادی ہونے والی ہے۔

راکھی ساونت کی دوسری شادی کے حوالے سے ہاں ہاں اور عادل خان کی ناں ناں کرتی وائرل تصاویر، آڈیوز اور ویڈیوز کے باعث سوشل میڈیا صارفین حیران ہیں کہ ان کی شادی ہوئی بھی ہے کہ نہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید