• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد کا خاتون سمیت 5 ایم پی ایز پر بِکنے کا الزام

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے خاتون سمیت 5 ارکان پنجاب اسمبلی پر بِکنے کا الزام عائد کردیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے اراکین اسمبلی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان افراد سے ملک کی سیاست کو پاک کرنا عوام کی ذمہ داری ہے۔

مسلم لیگ ن کے عطا تارڑ نے ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے یوسف رضا گیلانی، پرویز مشرف اور عمران خان کے ساتھ فواد چوہدری کی تصویر کو یکجا کرکے شیئر کردیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ شرم و حیا ہوتی ہے مگر فواد چوہدری میں وہ بھی نہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے  پی ٹی آئی رہنما کو رنگ بدلنے والے گرگٹ سے تشبیہہ دے دی۔

قومی خبریں سے مزید