• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چار سال پنجاب کے وسائل لوٹنے والوں سے صوبہ پاک ہوگیا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چار سال پنجاب کے وسائل لوٹنے والوں سے صوبہ پاک ہو گیا ہے، ہم پنجاب میں پھر سے خوشحالی کا دور شروع کرینگے، پنجاب کے عوام کو مفت علاج، تعلیم اور بہترین سڑکیں دیں گے۔ اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ پنجاب کے وسائل اور پنجاب کے عوام کی محنت کی کمائی سے ہیرے کی انگوٹھیاں خریدنے والوں کو پنجاب کے عوام پہچان گئے ہیں۔ فارن ایجنٹ کا ووٹ اور الیکشن کی طاقت سے وفاق کی طرح پنجاب سے بھی صفایا کرینگے۔ ووٹ کی طاقت سے ان لٹیروں، فارن ایجنٹس اور فرنٹ مینوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چار سال بشریٰ بی بی، فرح گوگی اور فرنٹ مینوں کے ذریعے وفاق اور پنجاب کو لوٹا گیا، ہم پنجاب میں پھر سے خوشحالی کا دور شروع کرینگے، پنجاب کے عوام کو مفت علاج، تعلیم اور بہترین سڑکیں دیں گے، پنجاب میں ترقی کے رکے عمل کو پھر سے شروع کریں گے اور پچھلے چار سال کے دوران پنجاب کے عوام سے ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کریں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ کے کنارے دھکیلنے والوں کو عوام ووٹ نہیں دیں گے، پنجاب کے باشعور عوام اپنی ترقی کو ووٹ دیں گے۔ وہ بہروپیوں، فارن ایجنٹس، چوروں، پنجاب کو لوٹنے، اجاڑنے اور ویران کرنے والوں کو ووٹ نہیں دیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید