• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز احمد کی کرکٹ میں شاندار واپسی پر فنکاروں کا جشن

فوٹو: جنگ
فوٹو: جنگ

عالمی شہرت یافتہ کرکٹر سرفراز احمد کی کرکٹ کی دنیا میں 4 سال بعد شاندار واپسی پر فنکاروں نے جشن منایا۔

جشن کا اہتمام نامور ثقافتی و سماجی شخصیت بابر عباسی نے کراچی کے علاقے ڈیفنس کے مقامی ہوٹل میں کیا جس میں اسٹار کرکٹرز سمیت شہرت یافتہ فنکاروں نے شرکت کی۔

ٹیلی وژن اور فلم کے نامور اداکار ایوب کھوسہ، فلم اسٹار سعود، اداکار نعمان حبیب، مزاحیہ فنکار ایاز خان، ماڈل فائق، سلمان سعید، حنیف راجا، گلوکار حسن جہانگیر، صدف افشاں، فنکار مزاحیہ جوڑی عرفان ملک-علی حسن اور عابدہ الطاف حسین نے سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کو خوشبوؤں اور پھولوں کے تحائف پیش کیے۔

اس موقع پر نامور کرکٹر فواد عالم، شعیب محمد اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ندیم عمر نے سرفراز احمد کا پُرجوش انداز میں کرکٹ کی دنیا میں واپسی پر خیرمقدم کیا۔ 

تقریب کے میزبان بابر عباسی نے اس موقع پر مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد نے جس انداز سے تین نصف سنچریاں اور ایک سنچری بنا کر ناقدین کو اعلیٰ پرفارمنس سے جواب دیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔

تقریب میں شریک ہر چہرہ خوشیوں سی دمک رہا تھا۔ ایس ایس پی الطاف حسین، فیصل ندیم، امجد شاہ سمیت میڈیا سے وابستہ افراد کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

اس موقع پر فنکاروں کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد ہمارے سب سے پسندیدہ کھلاڑی ہیں اسی لیے آج ہم نے ان کی واپسی پر میلہ سجایا ہے۔

مزاحیہ فنکار ایاز خان نے اپنی دلچسپ گفتگو سے محفل کو زعفران زار بنائے رکھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید