• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی تحلیل، نوٹیفکیشن وزارت پارلیمانی اور قانون جاری کرے گی

پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن صوبائی وزارت پارلیمانی اور قانون جاری کرے گی۔

ذرائع کے مطابق وزارت پارلیمانی امور ایس این جی اے ڈی کے کیبنٹ ونگ سے مشاورت پر نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

ذرائع کے مطابق نوٹیفکیشن میں لکھا جائے گا کہ 48 گھنٹے گزرنے کے بعد گورنر ہاؤس پنجاب سے کوئی فیصلہ نہیں آیا۔

ذرائع کے مطابق اس لیے 48 گھنٹے گزرنے کے بعد پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد چیف سیکریٹری یا کابینہ سیکریٹری الگ سے نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید