گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے اُن کی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نے وزیراعظم سے 15 منٹ ون آن ون ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے گورنر پنجاب کی ملاقات کے دوران پنجاب اسمبلی کی تحلیل سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز شریف سے ملاقات کے بعد بلیغ الرحمان واپس روانہ ہوگئے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے آج صوبائی کابینہ اجلاس طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں کابینہ کا الوداعی اجلاس ہوگا۔