• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلند ترین عمارت ’برج خلیفہ‘ پر فلم ’پٹھان‘ کے ٹریلر کی نمائش

شاہ رخ خان— فائل فوٹو
شاہ رخ خان— فائل فوٹو

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی تنازعات کا شکار فلم ’پٹھان‘ کے ٹریلر کی دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت ’بر ج خلیفہ‘ پر نمائش کر دی گئی۔

شاہ رخ خان اپنی فلم’پٹھان‘ کے پروموشن کے لیے متحدہ عرب امارات گئے تو فلم کے ٹریلر کی برج خلیفہ پر نمائش کی گئی۔

اداکار کے مداحوں کی جانب سے دبئی میں ہونے والے اس پروموشنل ایونٹ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔

ان ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برج خلیفہ پر منعقد کیے گئے فلم کے اس پروموشنل ایونٹ میں شاہ رخ خان بھی موجود تھے۔

سیاہ رنگ کی پینٹ شرٹ اور جیکٹ میں ملبوس اداکار نے دنیا کی بلند ترین عمارت پر اپنی فلم کا ٹریلر دیکھنے کے بعد ایونٹ میں موجود شرکاء کے لیے اپنا مشہور فلمی پوز دیا اور فلم ’پٹھان‘ کے گانے ’جھومے جو پٹھان‘ پر ڈانس بھی کیا۔



متحدہ عرب امارات میں منعقد فلم ’پٹھان‘ کے ایک اور پروموشنل ایونٹ میں شاہ رخ خان کو فلم کا مشہور ڈائیلاگ ’پارٹی پٹھان کے گھر میں رکھو گے تو مہمان نوازی کے لیے پٹھان تو آئے گا اور ساتھ میں پٹاخے بھی لائے گا‘ بولتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ جب سے فلم ’پٹھان‘ کا پہلا گانا ’بے شرم رنگ‘ ریلیز ہوا ہے، مودی کے ہندوتوا بھارت میں انتہا پسندوں کی جانب سے اس فلم پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید