پاکستانی فیشن انڈسٹری سے وابستہ مایاناز ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین نے پاکستانی سیلیبریٹیز کے لنڈا بازار سے خریداری کرنے سے متعلق انکشاف کر دیا۔
حال ہی میں ماڈل نے نجی میڈیا سے گفتگو کی، دوران انٹرویو نادیہ خان نے مختلف سوالوں کے جوابات دیے۔
انٹرویو کے دوران ماڈل سے سوال پوچھا گیا کہ کیا ماڈلز اور سیلیبریٹیز لنڈا بازار سے بہترین چیزیں تلاش کرکے خریداری میں ماہر ہوتے ہیں؟
نادیہ حسین نے اس رجحان پر کھل کر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ بھی لنڈا سے سامان خریدتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بالکل ایسا ہی ہے، میں خود بھی دونوں طرح کے بازار جاتی ہوں، لنڈا بازار سے بھی اور عام اسٹورز سے بھی خریداری کرتی ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ میں لنڈا بازار میں ماسک نہیں پہنتی اور ماڈلز کے بارے میں یہ بات درست ہے کہ وہ لنڈا بازار سے بہترین چیزیں ڈھونڈنے میں ماہر ہوتی ہیں اور اکثر بہترین ڈیزائنر کپڑے مل جاتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تھرفٹ مارکیٹ میں کئی پرستار میرے ساتھ سیلفیاں بھی لیتے ہیں۔