یورو وژن 2024 کے فاتح سوئٹزرلینڈ کے گلوکار نیمو نے اسرائیل کے مقابلے میں شمولیت پر احتجاجاً اپنی ٹرافی واپس کرنے کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں نیمو نے کہا کہ اقوام متحدہ کا آزاد بین الاقوامی کمیشن اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی کا مرتکب قرار دے چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو مقابلے میں شرکت کی اجازت یورپی براڈکاسٹرز یونین کی پالیسی سے متصادم ہے۔
اس سے قبل اسرائیل کو یورو وژن 2026 میں شرکت کی اجازت کے خلاف اسپین، آئرلینڈ، ہالینڈ، سلووینیا اور آئس لینڈ مقابلے کے بائیکات کا اعلان کر چکے ہیں۔
خیال رہے کہ یورو وژن یورپ کا موسیقی کا سب سے بڑا مقابلہ ہے۔ یہ بین الاقوامی مقابلہ یورو وژن 1956 سے ہر سال منعقد ہورہا ہے۔
یورو وژن اگلے سال مئی میں ویانا میں منعقد ہوگا جسے دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ٹی وی ایونٹ کہا جاتا ہے، جس کے ناظرین کی تعداد 160 ملین سے زائد ہے۔