• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسکر یافتہ شرمین عبید چنائے کا فلم فنڈز کے قیام پر زور

— تصویر بشکریہ رپورٹر
— تصویر بشکریہ رپورٹر

آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے نے فلم انڈسٹری کو آگے بڑھانے کے لیے فلم فنڈز کے قیام پر زور دے دیا۔

عالمی شہرت یافتہ ہدایت کارہ شرمین عبید نے برطانوی قونصلیٹ کراچی میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب کو معلوم ہے کہ میں پٹاخہ ہوں، اس لیے تو میں اپنے آپ کو پٹاخہ کہتی ہوں۔

شرمین عبید کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری کسی بھی ملک کی جان ہوتی ہے، ایران جیسا ملک جہاں بے شمار پابندیاں ہیں، اس کے باوجود وہاں کی فلم انڈسٹری آگے بڑھ رہی ہے۔ ہر سال بین الاقوامی ایوارڈز جیت سکتی ہے، ہمیں شرم آنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سنیما بند ہو رہے ہیں، اب بہت کم سنیما باقی رہ گئے ہیں۔ جب فلم ساز کو معلوم ہے کہ اسے پہلے ہی دن سے نقصان اٹھانا پڑے گا تو وہ فلم کیوں بنائے گا۔ سب سے اہم بات یہ کہ فلم فنڈز قائم کیے جائیں۔

ہدایت کارہ کا کہنا ہے کہ میرے نانا کہتے تھے کہ انہوں نے پاکستان کی بنیاد رکھی ہے۔ وہ 1947 کے ان مہاجروں میں شامل تھے جو پاکستان کا انتخاب کر کے یہاں آئے تھے۔ کوئی اپنا گھر تب چھوڑتا ہے، جب اسے نیا گھر بنانا ہوتا ہے۔ میرے لیے وہ پیغام تھا کہ ہمیں روز جدوجہد کرنی ہے۔ 20 برس سے اس ملک میں کام کر رہی ہوں، سب کو معلوم ہے کہ میں گھبراتی نہیں ہوں۔ اپنے ملک کے لیے کام کرتی رہوں گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید