پاکستانی اداکارہ حرا سومرو نے رنویر سنگھ کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کی وجہ بتا دی۔
حرا سومرو کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے باعث شہرت رکھتی ہیں، ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، اداکارہ اپنے بے باک مؤقف اور کھری بات کرنے کے انداز کے لیے جانی جاتی ہیں۔
حال ہی میں حرا سومرو کو رنویر سنگھ سے متعلق کیے گئے ایک اقدام پر شدید تنقید کا سامنا ہے، رنویر سنگھ کی نئی فلم دھریندر میں پاکستان کو منفی انداز میں دکھایا گیا ہے، جس کے باوجود حرا سومرو نے اپنے پسندیدہ بالی ووڈ اسٹار کے ساتھ اے آئی کے ذریعے رومانوی فوٹو شوٹ پوسٹ کر دیا۔
اداکارہ نے ان تصاویر کو مزاحیہ کیپشنز کے ساتھ شیئر کیا اور لکھا کہ رنویر سنگھ مسلمانوں سے نفرت نہیں کرتے، انہیں صرف پیسہ بہت پسند ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ناقدین اب یہ کہیں گے یہ تصاویر مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی ہیں، مجھے دھریندر میں کام کرنے کا موقع ملا تھا لیکن جیسے ہی مجھے پتہ چلا کے یہ پاکستان مخالف فلم ہے میں نے اس میں کام کرنے سے انکار کردیا، میں ایک سچی پاکستانی ہوں۔
سوشل میڈیا پر یہ تصاویر تیزی سے وائرل ہو گئیں اور صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
ایک صارف نے لکھا پاکستانی اداکاروں کو واقعی کوئی خود داری نہیں رہی، ایک اور نے کہا کہ اینٹی پاکستان فلم کے بعد یہ تصویریں پوسٹ کرنے کی ہمت کیسے ہوئی؟