• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپال میں طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتوں کی تعداد 68 ہوگئی

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

نیپال میں طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 68 ہوگئی۔

نیپالی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اے ٹی آر 72 طیارے نے پوکھارا سے کٹھمنڈو کے لیے اڑان بھری تھی، حادثے میں اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 68 ہو گئی ہے۔

نیپالی ایئر پورٹ حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں عملے سمیت 72 افراد سوار تھے، جن میں 10 غیر ملکی باشندے بھی شامل تھے۔

 رپورٹ کے مطابق نیپالی طیارے میں موجود غیر ملکی باشندوں میں 5 بھارتی، 4 روسی اور 2 جنوبی کورین باشندے جبکہ آسٹریلیا، فرانس، ارجنٹینا کا ایک ایک باشندہ شامل تھا۔

نیپالی وزیرِ اعظم نے طیارے کے حادثے کے بعد کابینہ کاہنگامی اجلاس بلا لیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید