امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ کراچی جاگ رہا ہے اور اپنی اصل کی طرف لوٹ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی کی شاندار انتخابی کامیابی کراچی کی خوشحالی کا آغاز ثابت ہوگی۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ کراچی میں خدمت کی نئی مثالیں قائم کریں گے، جماعت اسلامی کراچی کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ حافظ نعیم الرحمان اور کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔